فلور ملز کی حکومت سے کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت اور فلورملز کے درمیان تحریری معاہدہ
MULTAN/لاہور:
فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی۔
پنجاب حکومت کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ فلور ملز ایسوسی ایشن کےرات گئے کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد فلور ملز نے ہڑتال ختم کردی۔
چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے، سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت اور فلورملز کے درمیان تحریری معاہدہ ہوا اور ہڑتال ختم کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار، 3 صوبوں میں فلور ملز بند
علیم خان نے کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کردی، فلورملز ہی گندم کی استعمال کنندہ ہیں، انہیں گندم خریدنے اور رکھنے کی آزادی ہے۔
معاہدے کے متن کے مطابق عید تعطیلات کے فوری بعد اوپن مارکیٹ میں گندم قیمت کے تناسب سے آٹے کی سرکاری قیمت مقرر ہوگی۔ کوئی ضلعی افسر فلورمل میں داخل ہوگا نہ ملز کی گندم والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ہو گی، فلورملز کو پنجاب میں گندم کی آزادانہ خریداری کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی فلور ملز بند کردیں تھیں۔ فلور ملز نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے چھاپوں کے خلاف ہڑتال کی تھی۔