سابق حکومت نے چیرمین نادرا طارق ملک کو قواعد میں نرمی کرکے مقررکیا چوہدری نثارعلی
عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہ ہونے کا جواب نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو دینا چاہئے،چوہدری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انگوٹھوں کے نشانات تصدیق کا ذمہ دار چیرمین نادرا نہیں بلکہ وزارت داخلہ ہے، قوانین میں نرمی کرکے موجودہ چیرمین نادرا کا تقرر کیا گیا لیکن آئندہ چیرمین نادرا میرٹ پر مقررہوگا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہ ہونے کا جواب نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو دینا چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تجویز کردہ شخص کو نگراں سیٹ اپ میں وفاق سمیت ملک کے کسی بھی صوبے کا چیف ایگزیکٹیو مقرر نہیں کیا گیا، قواعد کی رو سے انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق کی ذمہ داری چیرمین نادرا کی نہیں وزارت داخلہ کی ہے، اگر کسی کو انگوٹھوں کی تصدیق کا شوق ہے تو 4 یا 40 نشستوں پر نہیں بلکہ 272 نشستوں پر تصدیقی عمل کرایا جائے اور وہ یقین سے کہتے ہیں کہ نتیجہ یہی رہے گا، انگوٹھوں کے نشانات کا معاملہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے سپرد کرنے کو تیار ہیں۔
چوہدری نثارعلی خان نے چیرمین نادرا کی برطرفی کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت کمزوراور گناہ گارانسان ہیں لیکن اس ایوان میں کھڑے ہوکر وہ یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کے دور میں کوئی غلط کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں قوانین میں نرمی کرکے موجودہ چیرمین نادرا کا تقرر عمل میں آیا تاہم نیا چیرمین نادرا میرٹ پر مقررہوگا اور اس کی تنخواہ بھی 10 لاکھ سے کم ہوگی۔