سندھ اور پنجاب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
سندھ میں کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افراد اور اداروں میں بھی عید تعطیلات نہیں ہوں گی، نوٹیفیکشن
KARACHI:
سندھ حکومت نے 22 سے 27 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے عید تعطیلات کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام صوبائی محکموں، خودمختار کارپوریشنز میں 22 سے 27 مئی تک عید کی تعطیلات ہوں گی، بلدیاتی کونسلز میں بھی عید تعطیلات کا اطلاق ہوگا جب کہ لازمی سروس کے اداروں پر عید تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کورونا ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افراد اور اداروں میں بھی عید تعطیلات نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 22مئی سے 27مئی تک ہوں گی۔