اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف پرائیوٹ اسکولز کا حکم امتناع ختم

پرائیوٹ اسکولز نے حکومت کی جانب سے 20 فیصد رعایت کے حکم کو چیلنج کیا تھا

پرائیوٹ اسکولز نے حکومت کی جانب سے 20 فیصد رعایت کے حکم کو چیلنج کیا تھا (فوٹو : فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے خلاف پرائیوٹ اسکولز کو دیا گیا حکم امتناع ختم کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق والدین کے لیے ایک اچھی سامنے آئی ہے، سندھ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے سبب اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت سے متعلق پرائیوٹ اسکولز کو دیا گیا حکم امتناع ختم کردیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ ریلیف آرڈیننس آنے کے بعد حکم امتناع کا جواز ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ پرائیوٹ اسکولز نے حکومت کی جانب سے 20 فیصد رعایت کے اسپیشل آرڈر کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے حکومت کے اسپیشل آرڈر کے خلاف حکم امتناع (اسٹے آرڈر) جاری کیا تھا۔
Load Next Story