سندھ میں ٹائیگر فورس گورنر کے زیر انتظام کرنے کی منظوری
بلاول قومی یکجہتی کی بات کرتے، دوسری طرف فورس کے ساتھ کام سے انکار کر دیا، عثمان ڈار
SRINAGAR:
وزیراعظم نے سندھ میں ٹائیگر فورس کے ایک لاکھ 54 ہزار رضا کاروں کے معاملات گورنر سندھ کے زیرانتظام کرنے کی منظوری دے دی۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔جس میں بتایا گیا اس وقت پنجاب میں 93ہزار، خیبر پختونخوا 19ہزار، بلوچستان میں 500 جبکہ دیگر مختلف حصوں میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاعید کے حوالے سے انھیں ذمے داریاں سونپی جائیں ۔ بعد ازاں عثمان ڈار نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورآئندہ حکمت عملی پر گفتگو کی۔
عثمان ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کے ساتھ کام کرنے سے انکارکر دیا، یہ دہرا معیار کیوں؟ ،پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم کے بعد کارکردگی پر بات ہونی چاہیے۔سندھ میں سیکڑوں لوگ کتے اور سانپ کی ویکسین نہ ہونے سے مر گئے۔ کامیاب نوجوان پروگرام میں شرح سود 3 فی صدکریں گے، عید کے بعد اسے پھرفعال کریں گے۔