بھارتی وزیراعظم کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، نریندرا مودی

جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، نریندرا مودی۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کراچی میں طیارہ حادثے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔


 

Load Next Story