سعودی حکومت کا عید کے چاند سے متعلق اعلان
سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس پر سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
یہ پڑھیں : عید کے چاند سے متعلق ایک بارپھربحث چھڑگئی
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ چاند نظر آنے کی صورت میں وہ مقامی عدالتوں کو رپورٹ کریں تاہم سپریم کورٹ کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔