پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ محمد زبیر کا بیان سامنے آگیا

روشنی نظر آنے پر دس فٹ اونچائی سے جہاز سے چھلانگ لگائی

روشنی نظر آنے پر دس فٹ اونچائی سے جہاز سے چھلانگ لگائی

پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے محمد زبیر کا بیان سامنے آگیا۔

کراچی میں آبادی پر گرکر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارہ پی کے 8303 میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں سب سکون سے بیٹھے تھے اور لینڈنگ کی تیاری کی جارہی تھی، جہاز جب تک عمارتوں سے نہیں لگا اس وقت تک اس میں کوئی خرابی محسوس نہیں ہوئی، لیکن پھرلمحے میں جہاز زمین پر جاگرا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ


محمد زبیر نے بتایا کہ کہ میں آٹھویں سیٹ پر بیٹھا تھا ، اچانک جہاز زمین پر آگرا جس کے بعد شور کی آوازیں شروع ہو گئی، میں ہوش میں تھا اور ایک لوہے کی راڈ پکڑی تو وہ اتنی گرم تھی کہ ہاتھ جل گئے۔

زبیر نے بتایا کہ روشنی نظر آنے پر مجھے باہر کا راستہ نظر آیا تو میں نے دس فٹ اونچائی سے جہاز سے چھلانگ لگائی جس سے میرا پاؤں فریکچر ہو گیا اور خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/100014378820575/videos/847610862394867/"]
Load Next Story