وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی عوام سے عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل
عید کے اجتماعات کے موقع پر ضروری حفاظتی اقدامات کریں، فاصلہ رکھیں اور ماسک پابندی سے لگائے رکھیں، محمود خان
WASHINGTON:
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام سے عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے عوام الناس سے عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر اجتماعات سے گریز کیا جائے، کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے اور اپنے حلقے کے عوام کی حفاظت کی خاطر عید ملن پارٹی نہیں ہوگی۔
محمود خان نے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید کے اجتماعات کے موقع پر ضروری حفاظتی اقدامات کریں، فاصلہ رکھیں اور ماسک پابندی سے لگائے رکھیں۔