بہت جلد سری نگر جموں اور لداخ میں عید منائیں گے وزیراعظم آزاد کشمیر

مظلوم کشمیریوں، کورونا وبا اور طیارہ حادثے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے عید سادگی سے منائی جائے، خصوصی پیغام

نو ماہ سے محصور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا عید پر خصوصی پیغام۔ فوٹو، فائل

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد عید سری نگر، جموں اور لداخ میں منائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کروناوباء ، مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام الناس عید روایتی انداز کے بجائے اس سال عید سادگی سے منائے۔


یہ بھی پڑھیے: شوال کا چاند نظر آگیا،پاکستان میں عیدالفطر آج منائی جائے گی

ان کا کہنا تھاکہ مسلمان کےلئے دو ہی راستے ہیں یا شہادت یا آزادی۔ 9 ماہ سے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ بہت جلد سری نگر ، جموں اور لداخ میں عید منائیں گے۔
Load Next Story