پمز میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی
پمز لائے گئے کورونا مریضوں میں سے مزید 19 کی حالت تشویش ناک
وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق پمز میں زیر علاج مزید 19 کی حالت تشویش ناک جب کہ اسپتال 6 مریض اس وقت بھی وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے 30 بیڈ مختص ہے تاہم اس وقت اسپتال میں 28 مریض داخل ہیں ، پمز اسپتال میں کورونا مثبت آنے والے مریضوں کی تعداد 450 کے قریب ہوچکے۔ اسپتال میں لائے گئے مریضوں میں 46 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پمز لائے گئے مریضوں میں سے 192 قرنطینہ میں ہیں۔ پمز میں اب تک کورونا کے 4623 مریضہ کا معائنہ کیا گیا ہے جن میں سے 3947 مشتبہ مریضوں کے سیمپل لئے گئے ہیں۔