کورونا کے شکار ندا اور یاسر کی مداحوں سے دعا کی درخواست
دعا کی درخواست ہے اللہ سب اچھا کرے گا انشااللہ، یاسر نواز
کورونا کا شکار ہونے والی معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسرنے اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
ندا یاسر نے عید کے موقع پر اپنی بیٹی اور شوہر یاسر نواز کے ساتھ ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا، ان کی بیٹی اور شوہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث وہ تمام لوگ قرنطینہ میں ہیں تاہم وہ تینوں ٹھیک ہیں۔ اپنے بیٹے کے متعلق ندا نے کہا کہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے براہ کرم ہمارے لیے دعا کریں۔ عید مبارک۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CAkZoHiJe0k/"]
اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے بھی ندا اور اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا دعا کی درخواست ہے اللہ سب اچھا کرے گا انشااللہ۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CAk9NvGgyQp/"]
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کہا جارہا تھا کہ ندا یاسر اپنے شوہر یاسر نواز اور مارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ علیزے شاہ کی بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار
تاہم ندا یا ان کے گھر والوں کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔ بعد ازاں سلمان اقبال نے ٹوئٹر پرتصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ندا، یاسر نواز اور ان کی بیٹی میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ان کے بیٹے میں ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے ہوئے گڈ مارننگ پاکستان کی پوری ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے اور تمام لوگوں کو آئی سو لیٹ کردیا گیا ہے۔