فلپائن مارٹر شیل لگنے سے مکان تباہ 2 بچے ہلاک
اس قسم کے مارٹر شیل حکومتی فورسز مسلم شدت پسند تنظیموں کیخلاف استعمال کرتی ہیں
فلپائن میں ایک گھر پر نامعلوم مقام سے مارٹر شیل لگنے سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جب کہ 2 بچے ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں داؤتی ساؤدی امپاتون کے ایک گھر پر نامعلوم مقام سے مار کیے جانے والا مارٹر شیل گرا جس سے مکان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حادثے میں ایک بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ایک سات سالہ بچے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دو ہلاکتوں اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ادھر منیلا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ مارٹر شیل کہاں سے اور کیوں داغا گیا تھا اور کیا مارٹر شیل کا ہدف یہی مکان تھا۔ دوسری جانب آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس قسم کے مارٹر شیل حکومتی فورسز مسلم شدت پسند باغیوں کیخلاف استعمال کرتی ہے۔