اناڑی نے ملک برباد کردیا وسط مدتی انتخابات کرائے جائیں ن لیگ
ٹڈی دل سے فصلیں اورکسان اجڑگیا، وزیراعظم نتھیا گلی میں مزے اڑارہاہے،پی ٹی آئی نے قربانی کیلیے دو ،تین نام دیدیے
مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے اناڑی ڈرائیور نے ملک برباد کر دیا۔
احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ملک میں بدترین معاشی بحران ہے ، حکومت بروقت اقدامات کرتی تو10 کروڑ خرچ کر کے 800 ارب کے نقصان سے بچا جا سکتا تھا، معاشی اعدادوشمار تو کورونا وائرس سے پہلے ہی بدحال تھے ،18ماہ میں 5برسوں سے زائد قرض لیا گیا ،روپیہ خطے کی کمزور کرنسی ہے ،صنعتی و زرعی پیداوارتباہ جبکہ انتظامی ڈھانچہ نیب کے ہاتھوں برباد ہوگیا ،افسران کو دھمکایاگیا ،وہ کہتے ہیں، کسی فائل پر دستخط نہیں کریں گے ،چاہے موت کے پروانے پر دستخط کرا لیں۔
انہوں نے کہا نوازشریف قرنطینہ میں ہیں،اس لئے ان کا دل کاآپریشن ملتوی کردیاگیا ،مریم نوازوقت آنے پر کردار ادا کریں گی۔نیب اور اٹھاوریں ترمیم الگ الگ معاملہ ہے، صوبائی خود مختاری کو ہاتھ لگانے کا مقصد وفاق کمزور کرنے کے مترادف ہے ،نیب قانون میں ترمیم حکومت کی مجبوری ہے ،ملک چلانا ہے توآئین و قانون اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
احسن اقبال ںے کہا کہ ٹڈی دل سے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں فصلیں اجڑگئیں جبکہ وزیراعظم جوگر پہن کر نتھیا گلی میں مزے اڑارہاہے،وہ کاشتکاروں کے لئے امدادکا اعلان اور موثر حکمت عملی بنائیں۔