انسداد دہشتگردی کیلیے 50 ممالک سے تعاون کررہے ہیں وزیر داخلہ
انسداد دہشتگردی ایکٹ کے چوتھے جدول کے تحت ان تنظیموں کے اراکین کی سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
SYDNEY:
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلیے 50 سے زائدممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
60 ممنوعہ تنظیمیں''انڈرآبزرویشن''ہیں۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے چوتھے جدول کے تحت ان تنظیموں کے اراکین کی سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ مختلف ممالک کیساتھ سیکیورٹی ، دہشت گردی کامقابلہ کرنے اور استعداد کار میں بہتری کیلیے جوائنٹ ورکنگ گروپس تشکیل دینے کے ایم اویوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ برطانیہ، امریکا، آسڑیلیا، چین اور روس سمیت 24 ممالک کیساتھ یہ معاہدے کیے گئے ہیں۔