راہول ڈریوڈ نے ’بائیوسیکیور‘ کرکٹ کو غیرحقیقی قرار دے دیا

اگر انگلینڈ بائیو ببل تیار کرنے کے قابل بھی ہے تو ہر کسی کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا، راہول ڈریویڈ

راہول ڈریوڈ نے ’بائیوسیکیور‘ کرکٹ کو غیرحقیقی قرار دے دیا فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کرکٹر راہول ڈریوڈ نے 'بائیوسیکیور' کرکٹ کو غیرحقیقی قرار دے دیا۔


انگلینڈ جولائی میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایسے وینیوز پر کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس بارے میں ڈریوڈ نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ ای سی بی کا یہ منصوبہ قابل عمل ہے۔

راہول ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ اگر وہ اس طرح کا بائیو ببل تیار کرنے کے قابل بھی ہیں تو ہر کسی کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ اس میں بہت سی چیزیں اور لوگ شریک ہوتے ہیں، مجھے امید ہے کہ جب ہم اس وائرس کی ویکسین بنالیں گے تو سب چیزیں بہتر ہونا شروع ہوجائیں گی۔
Load Next Story