ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کے لیے آن لائن سسٹم متعارف

درآمد اوربرآمد کنندگان کو وی بوک کے ذریعہ واجب الادا کسٹم ڈیوٹی کی الیکٹرانک ادائیگی کی سہولت بھی متعارف

ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کے لیے آن لائن سسٹم متعارف فوٹو، فائل

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کیلیے باسہولت نظام قائم کردیا ہے۔


ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی کیلیے ایف بی آر نے آن لائن ادائیگی کاسہل نظام بنایا ہے ۔ٹیکس گزار وں کو اپنے آئرس پروفائل پرآئی بی اے این کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے جس سے ری فنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اب انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی آئی بی اے این کے ذریعہ ہوگی۔ درآمد اوربرآمد کنندگان کو وی بوک کے ذریعہ واجب الادا کسٹم ڈیوٹی کی الیکٹرانک ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔دوسری جانب وفاقی بجٹ کے حوالے سے پاکستانی کمپنی نے ایف بی آر کو ٹوبیکو انڈسٹری سے حاصل ہونیوالی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 260 ارب روپے تک اضافہ کی تجویز دی ہے۔
Load Next Story