زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرگر گئی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 6 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے کا اضافہ ہوا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 6 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو:فائل۔

RAWALPINDI:
انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 6 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو تنزلی کا سامنا رہا، اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 6 پیسے کے اضافے سے 161 روپے98 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر80 پیسے بڑھ کر 161روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔


ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی تیسری قسط کے لیے نئے وفاقی بجٹ میں ممکنہ نئے اقدامات کی شرائط اور کورونا وباء کے ملکی برآمدات پر مرتب ہونے والے اثرات رواں ماہ سے برآمدی آمدنی کی ترسیلات کے حجم میں کمی کی صورت میں ظاہر ہونے کےعلاوہ ملک میں معاشی سرگرمیوں اور نئی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے سے ڈیمانڈ بڑھنےکے باعث امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا رحجان غالب ہوا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں اوپن کرنسی مارکیٹ کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر 18پیسے زائد ہوگئی حالانکہ انٹربینک کی نسبت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر زیادہ رہنے کا معمول ہوتاہے۔
Load Next Story