سپریم کورٹ کاحج کرپشن کیس میں رکاوٹ ڈالنے والے سیاستدانوں اور افسران کے خلاف کارروائی کا حکم
ہر حاجی سے اضافی 5 ہزاروصول کرنیوالےحج ٹور آپریٹرسےرقم لی جائے اور تمام حاجیوں کو 5 ہزار فی کس واپس کئےجائیں
سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے والے سیاستدانوں اور افسران کے خلاف کارروائی کو حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیو ز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ایک 3 رکنی بنچ کا حج کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ 2010 کے حج انتظامات میں حاجیوں سے زائد رقم وصول کی گئی، حج ٹورآپریٹرز نے حاجیوں سے تقریباً 42 کروڑ روپے وصول کیے، ہر حاجی سےاضافی 5 ہزاروصول کرنیوالےحج ٹور آپریٹرسےرقم لی جائے اور تمام حاجیوں کو 5 ہزار فی کس واپس کئےجائیں۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ذریعے نہ صرف حجاج کرام کو لوٹا گیا بلکہ اس کیس سے ملک کی بھی بدنامی ہوئی، ایف آئی اے کو تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے والے سیاستدانوں اور افسران کے خلاف کارروائی کرے اور مستقبل میں حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔