کراچی کی اہم شاہراہوں پراسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کا راج
اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث رات کے اوقات میں ان راستوں پرحادثات کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔
شہر کی اہم شاہراہیں اور فلائی اورز اسٹریٹ لائٹ سے محروم ہونے کی بناء پرجرائم پیشہ کی سرگرمیوں کامرکزبن گئے ہیں۔
کراچی کی اہم شاہراہیں اور حال ہی میں تعمیرہونے والے فلائی اوور اسٹریٹ لائٹوں سے محروم ہونے کے باعث شام ہوتے ہی عوام پر خوف کے سائے منڈلانے لگتے ہیں، رات کے اوقات میں اہم شاہراہیں اور فلائی اوورز اندھیرے کے باعث جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیوں کا مرکز بن جاتے ہیں، اندھیرے کے باعث ان راستوں پرحادثات کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں جام صادق پل، کے پی ٹی انٹر چینج، ملیر قائد آباد فلائی اوور، ملیر ریور برج، لیاقت آباد، ،ناگن چورنگی، نیپا چورنگی فلائی اووراسی طرح یونیورسٹی روڈ، سگنل فری کوریڈور ون، راشد منہاس روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ سمیت اوربھی کئی اہم راستے اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہونے کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہیں۔ کراچی میں اسٹریٹ لائٹ کی دیکھ بھال کے لئے ادارے تو موجود ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کو تیار نظر نہیں آتا۔