جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پہلی کور کمانڈر کانفرنس ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور
اجلاس میں پاک فوج کے مختلف پیشہ وارانہ امور اور ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پہلی کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہونے والی 167ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔