نیویارک اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستانی سپاہی کو ایوارڈ تفویض

ورچوئل تقریب میں سیکریٹری جنرل نے محمد عامر کو ڈاگ ہامرسکلوڈ ایوارڈ پیش کیا

عامر مونسکو میں امن مشن میں خدمات انجام دے رہا ہے، پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین ۔ فوٹو : ایکسپریس

اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

نیویارک میں امن مشن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا، ورچوئل تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو نے شرکت کی، یو این نے یوم امن کی یاد دلاتے ہوئے ، کوٹلی ، آزاد جموں و کشمیر ، سے آئے سپاہی عامر اسلم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے خصوصی ایوارڈ سے نوازہ گیا۔


یو این ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے ڈاگ ہامرسکلوڈ ایوارڈ سپاہی محمد عامر کو پیش کیا، محمد عامر مونسکو میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

 
Load Next Story