جاوید جبار بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
کمیشن میں تمام فیصلے تمام متعلقین کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، غیر سرکاری رکن
بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی ) کے غیر سرکاری رکن سابق سینیٹر جاوید جبار کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے.
سابق سینیٹر جاوید جبار نے موقف اختیارکیا ہے کہ بلوچستان میں ان کی نامزدگی پر کچھ حلقے سیاسی مخالفت اور تحفظات کا اظہارکر رہے تھے جبکہ نامزدگی پرکچھ حلقے ہائی کورٹ تک بھی پہنچے، کمیشن میں تمام فیصلے تمام متعلقین کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، وہ بلوچستان کیلیے جتنی بھی چاہے کوششیں کرتے مخالفین نے مطمئن نہیں ہونا تھا۔
گزشتہ روز جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ این ایف سی کے بلوچستان سے ممبرکی حیثیت سے مستعفی ہوگیا ہوں اور صدر مملکت عارف علوی کو استعفیٰ سے متعلق خط لکھ دیا ہے، ممبر نامزدکرنے پر صدر مملکت، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جاوید جبار کےا ستعفیٰ پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں۔