جونیئر ہاکی ورلڈ کپ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں مصرکو23 سے شکست دیدی

دوسرے ہاف میں مصرنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے 2گول کی برتری برابرکردی

میچ ختم ہونے سے صرف 4منٹ قبل محمد توثیق نے فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو کامیابی دلائی۔ فوٹو: فائل

جونیئرہاکی ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے مصر کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔


بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں قومی جونیئر ٹیم نے شاندارآغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں مصر کےخلاف کامیابی حاصل کی، پہلے ہاف میں محمد عرفان اورعماد بٹ کے گول کی بدولت پاکستان کو 0-2کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں مصرنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے 2گول کی برتری برابرکردی، میچ ختم ہونے سے صرف 4منٹ قبل محمد توثیق نے فیصلہ کن گول کرکے گرین شرٹس کو کامیابی دلائی۔

اس سے قبل کھیلے گئے دیگر میچز میں جنوبی کوریا نے کینیڈا کو 4-7، بیلجیم نے دفاعی چیمپین جرمنی کو 1-3 ، آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو 2-5 اور ملائشیا نے نیوزی لینڈ کو 2-3 سے شکست دی۔
Load Next Story