وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی
فروغ نسیم سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے
وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے اور اب وہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔
اس حوالے سے بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی درخواست پرجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں بطور وکیل پیش ہوں گا، میں کیس میں وفاق کی نمائندگی کروں گا اور اسی لئے میں نے وزیر قانون کی حیثیت سے استعفی دیا، وزیر قانون کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ قرآن ، حدیث اور آئین پاکستان کی روشنی میں فیصلے کیے،میں نے کبھی ایسا کوئی کام نہیں کیا جو قانون کی حکمرانی کے منافی ہو۔
بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میری کسی بھی فرد ، جج، بار کونسل یا وکیل کے ساتھ کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے، یہاں تک کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بھی کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے،میں معزز عدالت میں معاونت کے لئے صرف ایک وکیل کی حیثیت سے حاضر ہوں گا۔