تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والی فوج امن کی ضامن ہے آرمی چیف

حل طلب تنازعات کے حل سے خطہ میں امن کا دیرپار قیام ممکن ہے، آرمی چیف

پاک فوج قوم کے حوصلے اور عزم کے ساتھ ایک قوت ہے، آرمی چیف۔ فوٹو: فائل 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہترین تربیت یافتہ اور پیشہ ور فوج امن کی ضامن اور قوم کے حوصلہ اور عزم سے ایک قوت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کے حوصلے اور عزم کے ساتھ ایک قوت ہے، ایک اچھی تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والی فوج امن کی ضامن ہے، فوج وبا پر قابو پانے کے لیے دیگر قومی اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔


موجودہ اندرونی و بیرونی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا دارومدار خطے میں طویل مدت سے موجود تنازعات کے حل میں ہے، اور علاقائی تنازعات کا حل عالمی برادری کے تعاون سے ہی ممکن ہے،

 
Load Next Story