سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا
جس اخبار کے الزامات کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ غلط بیانی پر بند ہوگیا ہے، سابق کپتان
سابق کپتان سلیم ملک نے پی سی بی کے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا تاہم ان کی جانب سے بدھ کو اسے جمع کرانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وکلا ٹیم کی طرف سے تیار کردہ جواب میں سلیم ملک نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیاکہ اگر بورڈ کے پاس ثبوت تھے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیے، اگر آئی سی سی نے پی سی بی کو کوئی ریکارڈنگ بھجوائی ہے تو وہ دی جائے۔
انھوں نے کہا کہ جس اخبار کے الزامات کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ غلط بیانی پر بند ہوگیا ہے، میری بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے لیکن یہ یاد رکھنا مشکل ہے کہ کس سے کیا بات ہوئی تھی، دوستوں میں ہنسی مذاق میں ہونے والی گفتگو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔