شہزاد اکبر کا جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے سوالات کے جواب دینے سے انکار

جسٹس قاضی فائز عیسٰی ملزم ہیں وہ مجھ سے سوال نہیں کرسکتے، شہزاد اکبر

جسٹس قاضی فائز عیسٰی ملزم ہیں وہ مجھ سے سوال نہیں کرسکتے، شہزاد اکبر

شہزاد اکبر نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی ملزم ہیں وہ مجھ سے سوال نہیں کرسکتے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کی سماعت کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر سپریم کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی اس کیس میں ملزم ہے، ملزم کسی دوسرے سے کیسے سوال کر سکتا ہے، کٹہرے میں کھڑے ملزم کو جواب نہیں دیا جاتا۔


شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مجھ سے سوالات کیے ہیں، عدالت نے ان کے الزمات پر مجھ سے پوچھا تو عدالت میں جواب دوں گا۔

یہ پڑھیں: انور منصور اور فروغ نسیم توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، جسٹس فائز عیسی

واضح رہے کہ جسٹس فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کیخلاف کیس میں متفرق درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے شہزاد اکبر کی تعیناتی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کی بطور چیئرمین اثاثہ جات ریکوری یونٹ تعیناتی غیرقانونی ہے، یہ یونٹ کس نے بنایا اور چیئرمین کس نے تعینات کیا؟ کیا چیئرمین کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوئی؟ کیا شہزاد اکبر نے اپنے اثاثے اور اہلخانہ کی شہریت ظاہر کی؟۔
Load Next Story