سینیٹر مولا بخش چانڈیو میں کورونا وائرس کی تشخیص
جی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے رُکن صوبائی اسمبلی بھی وبا کی لپیٹ میں آگئے
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مولا بخش چانڈیو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مولا بخش چانڈیو، ان کے بیٹے، اہلیہ اور دیگر دو خواتین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے ترجمان نجیب ابڑو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی کی تشخیص کے بعد مولا بخش چانڈیو کو ان کے اہل خانہ سمیت گھر کے اندر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں لاڑکانہ سے متنخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل انہوں ںے ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ اس سے قبل بھی سندھ کی صوبائی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان وبا کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔