شدید سمندری طوفان کا خطرہ ممبئی میں مکمل کرفیو

سمندری طوفان نسارگا سے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، پالگھر اور دیگر قریبی ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کا شدید خطرہ ہے

سمندری طوفان نسارگا سے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، پالگھر اور دیگر قریبی ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کا شدید خطرہ ہے

ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ دو سے تین دن کا راشن جمع کرلیں اور اپنے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز بھی مکمل چارج کرلیں کیونکہ طوفان کے دوران ممبئی شہر کی بجلی کئی گھنٹوں تک بند بھی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ''سائیکلون نسارگا'' 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریاست مہاراشٹر کے شمالی حصے کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، پالگھر اور دیگر قریبی ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کا شدید خطرہ ہے۔


طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر ممبئی میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت کا شیڈول بھی شدید متاثر ہے۔ ممبئی پہنچنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی بیشتر ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ آج کے روز ممبئی ایئرپورٹ کےلیے 50 پروازوں میں سے صرف 19 کو ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نسارگا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ مقامی وقت کے مطابق آج شام پانچ بجے کے لگ بھگ مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا جائے گا۔
Load Next Story