شہبازشریف کی 17جون تک ضمانت منظورہوئی ہے آگے کیا کریں گے فیاض الحسن چوہان
عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی ہے اور ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، وزیراطلاعات پنجاب
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے۔
شہباز شریف کی ضمانت پر اپنے رد عمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدالت میں پہلی پیشی پرضمانت دی جاتی ہے جب کہ عدالت دوسری پیشی پر میرٹ کو دیکھے گی۔ شہباز شریف کورونا کا بہانہ کرتے رہے ہیں، کیا آج عدالت میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ نہیں تھا؟
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کی ہے اور ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، شہباز شریف کی 17جون تک ضمانت منظور ہوئی ہے، آگے کیا کریں گے، تاریخ کو تو گزرنا ہی ہے ۔