کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی بند
صوبائی حکام اور ضلعی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس کی بندش سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے
شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوسکی، موبائل فون پر تھری جی اور فور جی سمیت تمام انٹرنیٹ سروسز دوسرے روز بھی بند رہیں۔
کوئٹہ شہر میں پیر کے روز اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی جس کے بعد سے موبائل پرانٹرنیٹ استعمال کرنے والے طلباء اور اساتذہ سمیت دیگر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے صوبائی حکام اور ضلعی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس کی بندش سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ موبائل پر انٹرنیٹ سروس ہزارہ ٹاؤن واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر منفی اور شر انگیز پراپیگنڈے کی روک تھام کے حوالے سے بند کی گئی تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔