فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2014 کے لئے 32 ٹیمیں 8 گروپوں میں تقسیم

ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائےگا

گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ جرمنی اور ہالینڈ کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے. ۔فوٹو:فائل

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2014 میں شریک ٹیموں کے گروپوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق 32 ٹیموں کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔


فٹبال کی عالمی تنظیم ''فیفا'' نے برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ 2014 کے لئے گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ جرمنی اور ہالینڈ کو ایک ہی گروپ میں رکھا ہے، گروپ 'اے' میں میزبان برازیل کے علاوہ میکسیکو، کروشیا اور کیمرون کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ 'بی' دفاعی چیمیئن اسپین، چلی، آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیموں پر مشتمل ہے، گروپ 'سی' میں کولمبیا، جاپان، یونان اور آئیوری کوسٹ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ 'ڈی' میں اٹلی، انگلینڈ، یورا گوئے اور کوسٹا ریکا کو رکھا گیا ہے، اسی طرح گروپ 'ای' میں فرانس، سوئٹزر لینڈ، ایکوڈور اور ہنڈراس کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ 'ایف' میں ارجنٹینا، نائجیریا، ایران اور بوسنیا، گروپ 'جی' میں جرمنی، گھانا، امریکا اور پرتگال جبکہ آخری اور گروپ 'ایچ' بیلجیئم، الجیریا، جنوبی کوریا اور روس کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

فیفا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا میچ میزبان برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Load Next Story