چاہتی ہوں جیون ساتھی میرا بہترین دوست ہو پریانکا

ذاتی زندگی پرسنل رکھنا میرا حق ہے، جب بھی شادی کروں گی میڈیا کو بتادوں گی

میری 90فیصد زندگی عوام کے سامنے ہے جب کہ 10فیصد حصہ ایسا ہے جوکہ کسی کے سامنے نہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست ہو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا کبھی کوئی افیئر اس لیے نہیں آیا کہ میں ایک پرائیویٹ پرسن ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میری 90فیصد زندگی عوام کے سامنے ہے جب کہ 10فیصد حصہ ایسا ہے جوکہ کسی کے سامنے نہیں ہے۔




انھوں نے کہا کہ میں ایک لڑکی ہوں اور اپنی ذاتی زندگی کو پرسنل رکھنا میرا حق ہے انھوں نے کہا کہ شادی جب بھی کروں گی سب کو بتائوں گی انھوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جیون ساتھی میرا بہترین دوست بھی ہو۔
Load Next Story