ٹڈّی دَل حملوں کو روکنے کیلیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے آرمی چیف

غذائی تحفظ کے لیے ٹڈی دَل پر قابو پانے کے آپریشنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف نے نیشنل لوکسہٹ کنٹرول سینٹر(این ایل سی سی) کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو، فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ٹڈی دَل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف نے نیشنل لوکہسٹ کنٹرول سینٹر(این ایل سی سی) کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر این ایل سی سی کے چیف کو آرڈی نیٹر لیفٹننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف کو ٹڈی دَل کے حملوں پر قابو پانے کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹڈّی دَل کے حملوں سے ہزاروں ایکڑ فصل تباہ، باغات بھی متاثر


آرمی چیف نے این ایل سی سی کے ٹڈی دَل پر قابو پانے کے لیے ترتیب دیے گئے نیشنل ایکشن پلان میں مربوط کوششوں پر این ایل سی سی کے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلے میں سول انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے ہدایت کی۔



ان کا کہنا تھا کہ غذائی تحفظ اور منفی ماحولیاتی اثرات کی روک تھام کے لیے ٹڈی دَل پر قابو پانے کے آپریشنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ حکومت پہلے ہی اس حوالے سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کرچکی ہے۔
Load Next Story