کورونا حفاظتی اقدام کی دھجیاں اڑانیوالے 68 بس ڈرائیور گرفتار
ٹریفک پولیس نے 67 مقدمات درج اور 229 چالان کرکے جرمانے کیے
کورونا حفاظتی اقدام کی دھجیاں اڑانیوالے 68 بس ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا، حکومت سندھ کی اجازت کے بعد شہر کی سڑکوں پر لائی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پی پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر ٹریفک پولیس بھی میدان میں آگئی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے 68 بس ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 67 مقدمات درج کیے اور موٹر وہیکل قوانین کے تحت 229 چالان کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے۔
ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مرتب کی جانے والی ایس او پی کی خلاف ورزی کے الزام میں ڈرائیوروں کیخلاف کارروائیوں میں ٹریفک پولیس ساؤتھ زون نے سب سے زیادہ 21 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 21 مقدمات درج اور 12 چالان کر کے جرمانہ عائد کیا ، ٹریفک پولیس سٹی زون نے 14 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 14 مقدمات درج اور 41 چالان کر کے جرمانہ عائد کیا۔
ٹریفک پولیس ایسٹ زون نے 17 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 17 مقدمات درج اور سب سے زیادہ 75 چالان کر کے جرمانہ عائد کیا، ٹریفک پولیس سینٹرل نے 4 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 3 مقدمات درج کیے تاہم کوئی چالان نہیں کیا گیا، ٹریفک پولیس ویسٹ زون نے 2 ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 2 مقدمات درج کیے اور صرف ایک چالان کر کے جرمانہ عائد کیا، ٹریفک پولیس ملیر نے 9 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے 9مقدمات درج کیے جب کہ 35 چالان کرکے جرمانہ عائد کیا
اس طرح سے ٹریفک پولیس کورنگی نے ایک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایک مقدمہ درج کیا جب کہ 65 چالان کرکے جرمانے عائد کیے۔