کیا یہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے لاہور ہائی کورٹ
عدالت نے حکومت کو مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے سے روک دیا
لاہور ہائی کورٹ نے پولٹری مصنوعات سے متعلق ایک کیس میں سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کیا یہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پولٹری مصنوعات کو سرکاری نرخ پر فروخت کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا، جس پر جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے حکومت کو مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ معاملہ انتہائی عام ہے اس لیے جلد فیصلہ کرلیں گے، مرغی انڈوں کی قیمتیں ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر غریب آدمی پر نہیں پڑنا چاہیے، مرغی کا گوشت امیر غریب سب کھاتا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے واٹس اپ پر مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مقرر کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا یہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے۔