رمضان شوگر مل کیس شہباز اور حمزہ شریف 11جون کو طلب
فردجرم عائد کی جائیگی،مقامی آبادیوں کے فنڈز نالہ کی تعمیرپراستعمال کیے
لاہوراحتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو11جون کو طلب کرلیا۔
رمضان شوگر مل کیس کی سماعت جج امجد نذیر نے کی، نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او رہے، ملزم نے ایم پی اے مولانا رحمت اللہ سے درخواست دلوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، علاوہ ازیں احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد محمود کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے ملزم کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے ایس پی ہیڈکوارٹر کو آشیانہ ریفرنس کے زیر حراست ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔