منشیات برآمدگی کیس رانا ثنااللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

رانا ثنااللہ پر 15 کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے

رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے فوٹوفائل

منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی۔ رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔


درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا رانا ثنا اللہ قومی اسمبلی کے سیشن میں جا رہے ہیں لہذا وہ قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے رانا ثنااللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ رانا ثنااللہ پر 15 کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے۔
Load Next Story