سانحہ راولپنڈیعینی شاہدین کے اندراج کاپہلامرحلہ مکمل

90 کے قریب افراد نے نام درج کرائے، آج سے تحقیقات کا دوسرامرحلہ شروع ہوگا.

عدالتی کمیشن کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،تمام کارروائی اوپن ہوگی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سانحہ راولپنڈی کی عدالتی انکوائری کرنے والے عدالتی کمیشن نے عینی شاہدین کے نام درج کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

مجموعی طور پر 90 کے قریب افرادنے اپنے نام بیان حلفی کے ساتھ درج کرادیے۔ جمعے کومختلف مکاتب فکر کیافرادہائی کورٹ آتے رہے، اس وجہ سے نام درج کرنے کے وقت میں بھی توسیع کی گئی، غالب امکان ہے کہ عدالتی کمیشن پیرکوبیانات کی ریکارڈنگ شروع کرے گا، یہ تمام کارروائی اوپن ہوگی۔ عدالتی کمیشن میںسابق سی پی او، آر پی او،کمشنر، ڈی سی او، ایس ایس پی آپریشن، ایس پی سیکیورٹی، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی کے بیانات بھی ریکارڈکیے جائیں گے۔




عدالتی کمیشن کے سربراہ جسٹس مامون الرشید شیخ ہائی کورٹ بلڈنگ کے فرسٹ فلورپرفرائض انجام دے رہے ہیں عدالتی کمیشن کی سیکیورٹی بھی انتہائی فول پروف بنادی گئی ہے۔ اے پی پی کے مطابق جمعے کو51افرادنے سانحے سے متعلق معلومات، شواہدفراہم کرنے کیلیے کمیشن کے پاس رجسٹریشن کرائی، عدالتی کمیشن شواہد داخل کرانے کیلیے رجسٹریشن کاعمل مکمل ہونے کے بعدآج سے تحقیقات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گا۔
Load Next Story