آئی ایم ایف نے امداد اقتصادی اصلاحات سے مشروط کردی
ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ، رعایتیں ختم کرنے پر زور، تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز
آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کو آئندہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے اقتصادی ڈھانچے کی مجوزہ اصلاحات سے مشروط کردیا۔
ذرائع کے مطابق رُکی قسطیں جاری کرنے کیلیے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں غیر ضروری چھوٹ و رعایتیں ختم کرنے پر زوردیاجارہا ہے۔ اسی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے جس پرحکومت نے اتفاق نہیں کیاتاہم حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے علاوہ کوروناصورت حال کے تناظر میں پیداوری شعبے کیلیے اقدامات جبکہ اخراجات کم کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔
رواں ہفتے ویڈیوکانفرنس میں بجٹ سازی سے متعلق اہم اقدامات زیر غور آئیں گے۔