ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کو 21 برس بیت گئے

بھارتی مسلمانوں نے یوم سیاہ منایا،کشیدگی کے باعث ایودھیا میں غیراعلانیہ کرفیو

کسی ملزم کو سزا نہ مل سکی، 10 ملزم اور 50 گواہ قتل کیے جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارت میں بابری مسجدکی شہادت کو 21 برس بیت گئے لیکن اب تک ایک بھی ملزم کو سزا نہ مل سکی۔

6 دسمبر 1992کو ہزاروں ہندو بلوائیوں نے دھاوا بول کر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا، اس واقعے کے نتیجے میں ہونیوالے فسادات کے دوران ہزاروں مسلمانوں کو بے دریغ قتل کر دیا گیا تھا، مسجد کی شہادت کے21 سال مکمل ہونے پر بھارت میں مسلمانوں نے یوم سیاہ منایا، کشیدگی کے باعث ایودھیا میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔




مسلمانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کا تنازع جلد حل کرایا جائے تاکہ امن قائم ہو سکے، مسجد کو مسمار کرنے پر49 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے،22 ملزموں پر عدالت میں مقدمے چل رہے ہیں۔ اب تک 10 ملزموں اور 50 گواہوںکو قتل کیا جا چکا ہے۔
Load Next Story