پاکستان کے معروف کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی ولادت

رومان رئیس نے بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قرار دیاہے

رومان رئیس نے بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قرار دیاہے۔ فوٹوسوشل میڈیا

ISLAMABAD:
پاکستان کے معروف کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

رومان رئیس نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قراردیا ہے۔




رومان رئیس نے بیٹی کا نام روحا رئیس خان رکھا ہے۔ ننھی گڑیا کے کان میں اذان اس کے دادا یعنی رومان رئیس کے والد نے دی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور خدا سے اپنی بیٹی اور گھروالوں کے لیے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

Load Next Story