ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے کا عندیہ

ٹریفک پولیس ایس او پیز پر عمل درآمد کیلیے تعاون نہیں کررہی، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

صورتحال جوں کی توں، انتہائی اقدامات اٹھانے پرسنجیدگی سے غور کررہے ہیں، اویس قادر ۔ فوٹو : پی پی آئی

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔

اس ضمن میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی سیکڑوں شکایات موصول ہورہی ہیں، ڈرائیورز، پبلک ٹرانسپورٹرز اور مسافر ایس اوپیز پر عمل نہیں کررہے جو کسی خطرے سے کم نہیں۔


وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بسوں کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر جرمانے بھی کیے ہیں تاہم اس کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے جس کے باعث ہم انتہائی اقدامات اٹھانے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اگر ایس اوپیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو ٹرانسپورٹ بند دوبارہ بند کریں گے۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلیے تعاون نہیں کررہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین الصوبائی اور انٹر ڈسٹرکٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔
Load Next Story