ایف آئی اے کی امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مخالفت
درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں قانون کے تحت بینظیر بھٹو کے خاندان سے کوئی شکایت درج کروا سکتا ہے، ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے امریکی خاتون صحافی سینتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مخالفت کردی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے امریکی شہری سینتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ پیپلز پارٹی پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر اپنا تحریری جواب جمع کرایا، ایف آئی اے نے اپنے جواب میں سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمے کی مخالفت کردی، ایف آئی اے کا موقف تھا کہ سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے بے نظیر بھٹو پر الزامات کی وجہ سے مقدمے کی درخواست آئی، قانون کے مطابق بینظیر بھٹو کے خاندان سے کوئی شکایت درج کروا سکتا ہے درخواست گزار شکیل عباسی متاثرہ فریق نہیں۔ عدالت نے سنتھیا رچی اور پی ٹی اے نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک جواب طلب کرلیا۔
پیپلز پارٹی کا موقف
عدالت میں زیر سماعت پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی درخواست موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون صحافی سینتھیا ڈی رچی نے سوشل میڈیا پر بے نظیربھٹو کے خلاف مہم چلائی۔ درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے کو سوشل میٖڈیا سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کروانے اور ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواستیں دیں جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔