کورونا کا پھیلاؤ میٹرک بورڈ اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفاتر بند
ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد دفتر کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے، سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر میٹرک بورڈ آفس اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مرکزی دفاتر بند کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر چئیرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک بورڈ آفس کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ بدھ سے میٹرک بورڈ کے ویری فکیشن سیکشن اور بورڈ آفس کو ہر قسم کی پبلک ڈیلنگ کے لیے فی الحال بند کیا جارہا ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی بورڈ کے ویری فکیشن اور دیگر سیکشن کو کھول دیا جائے گا۔
دریں اثنا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن بھی محفوظ نہ رہ سکا، اسپتالوں کی جانچ پڑتال، انسپیکشن اور مانیٹرنگ کرنے والے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ میں قائم سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب تک سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے 15 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد میں افسران سے لے کر نائب قاصد تک شامل ہیں۔ دفتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
اس حوالے سے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد دفتر کو حفاظتی اقدامات کے پیشنظر بند کیا گیا ہے، جراثم کش اسپرے کرانے کے بعد دفتر کو دوبارہ کھولا جائے گا اس دوران ملازمین تمام کام گھر بیٹھ کر سرانجام دیں گےڈالر کی قدر 164 روپے کی حد تجاوز کرگئی۔