کبوتر بازی سے ہائی ٹینشن لائن میں دھماکا 3 افراد جھلس گئے
نارتھ کراچی میں تنویرچھت پرکبوترپکڑتے ہوئے ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرایا،پڑوسی عبداللہ اورسازعلی بچانے آئے تو دھماکاہوگیا
MULTAN:
نارتھ کراچی نیو رشید آباد میں گھر کی چھت پر کبوتر پکڑتے ہوئے نوعمر لڑکا ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا کر جھلس گیا جب کہ بچے کو بچانے کے لیے محلے کے 2 افراد چھت پر گئے تو ہائی ٹینشن لائن میں زور دار دھماکا ہوگیا جس سے دونوں پڑوسی جھلس کر چھت سے نیچے گرگئے۔
نارتھ کراچی نیو رشید آباد کچی آبادی میں منگل کی دوپہر ایک بجے کے قریب 12 سالہ تنویر احمد گھر کی چھت پر لکڑی کی مدد سے کبوتر پکڑ رہا تھا کہ اچانک ہائی ٹینشن لائن سے ٹکراکر جھلس گیا دوسری چھتوں پر محلے کے دیگر افراد موجود تھے جن کی یہ منظر دیکھ کر چیخیں نکل گئیں اور وہ تنویر کو بچانے کے لیے اس کے گھر کی چھت پر پہنچے تو اس دوران ہائی ٹینشن لائن میں ایک زور دار دھماکا ہوگیا جس سے 18 سالہ عبداللہ اور 40 سالہ ساز علی بھی جھلس کر زخمی ہونے کے بعد چھت سے گرگئے۔
دھماکے کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے جنھوں نے تینوں زخمیوں کو فوری طور پر نجی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے 18 سالہ عبداللہ کی مرہم پٹی کے بعد اسے گھر بھیج دیا جبکہ تنویر اور ساز علی زیادہ جھلسنے کے باعث سول اسپتال کے برنس وارڈ شفٹ کردیے گئے، واقعے کے بعد رینجرز ، پولیس اور کے الیکٹرک کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، کے الیکٹرک کے عملے نے فوری طور پر علاقے کی بجلی منقطع کردی۔
زخمی عبداللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ اپنی گھر کی چھت پر بیٹھا تھا کہ 12 سالہ محلے کا لڑکا تنویر احمد اپنی چھت پر کبوتر پکڑرہا تھا اس دوران وہ ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا اسے بچانے کے لیے میں اور ساز علی بھی اس کی چھت پر چلے گئے تو اچانک دھماکا ہوگیا معلوم نہیں دھماکا کیسے ہوا اور دھماکے کی آواز سے میں کچھ دیر کے لیے اپنی قوت سماعت سے محروم ہوگیا اور چھت سے نیچے گرا ہوا تھا اس دوران تنویر احمد کے گھر میں آگ لگ گئی کچھ دیر بعد دیکھا کہ محلے کے دیگر افراد آگ بھجارہے ہیں۔
عبداللہ نے مزید بتایا وہ کالج میں پڑھتا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے چھٹیوں میں ٹائم پاس کرنے کے لیے چھت پر بیٹھا تھا تنویر احمد واقعے کے وقت گھر میں اکیلا تھا اکثر وبیشتر اس کے والدین اسے گھر میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تنویر نامی لڑکا گھر کی چھت پر کبوتر اڑارہا تھا ہائی ٹینشن لائن اسپارک ہونے پر واقعہ پیش آیا ہائی ٹینشن لائن میں دھماکے کے بعد چنگاریاں نکلیں جس سے گھر میں آگ لگی ، چھت سے نیچے گرنے سے ایک کمرے کی سیمنٹ کی چھت گر گئی۔