لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب

کورونا وباء کے باعث غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، عثمان بزدار

کورونا وباء کے باعث غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، عثمان بزدار . فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے کسی کو ناجائزفائد ہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے کے وسائل میں اضافے سے متعلق مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، کمزور طبقے پر پہلے بوجھ ڈالا نہ آئندہ ڈالیں گے، ہمارا محور کمزور طبقے کا تحفظ ہے جب کہ بجٹ میں کمزور طبقے کا پورا خیال رکھا جائے گا۔


اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور بزنس ہاؤسز کو حکومتی ہدایات پر 100 فیصد عمل درآمد کرنا ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے کسی کو ناجائزفائد ہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، سب کو احتیاط اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ایس اوپیز پر عمل درآمد اور روز گار بھی جاری رکھنا ضروری ہے۔

دوسری جانب لاہور ضلعی انتظامیہ نے ایس اور پی کی خلاف ورزی پر آج نصیر آباد میں 11 دکانیں سیل کردیں۔
Load Next Story