احسن اقبال اور خرم شیر زمان میں کورونا وائرس کی تشخیص
کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احسن اقبال نے اپنے گھر میں تنہائی اختیار کرلی
ISLAMABAD:
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال اور تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وائرس کی تشخیص کے بعد احسن اقبال نے اپنے گھر میں تنہائی اختیار کرلی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کورونا کے 5385 نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 83 اموات
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اس کی انہوں ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے خود کو پچھلے 5 دن سے کورنٹائن کیا ہوا تھا اور آج ٹیسٹ کروایا تو میرا رزلٹ مثبت آیا۔