احساس ایمرجنسی پروگرام ایک کروڑ سے زائد افراد میں نقد امداد کی تقسیم مکمل

مستحق خاندانوں میں 121 ارب سے زائد امداد تقسیم کی جاچکی ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت پنجاب میں سب سے زیادہ مستحقین میں رقم دی گئی ہے فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں میں 121 ارب سے زائد امداد تقسیم کردی گئی۔


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ آج ایک کروڑ سے زائد مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل مکمل کرلی، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں میں 121 ارب سے زائد امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک پنجاب میں 43 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد میں 52 ارب 70 کروڑ روپے، سندھ میں 30 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں 36 ارب 63کروڑ روپے ، خیبر پختونخوا میں 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں 22 ارب 69 کروڑ روپے ، بلوچستان میں 4 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں 6 ارب 5 کروڑ روپے، آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب12 کروڑ روپے ، گلگت بلتستان میں 70 ہزار سے زائد افراد میں 88 کروڑ روپے جبکہ اسلام آباد میں 46 ہزار سے زائد افراد میں 56 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہیں۔
Load Next Story